خاران میں فورسز کی چوکی پر حملہ، نقصانات کی اطلاعات

454

بلوچستان کے ضلع خاران میں نا معلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران میں نا معلوم افراد کی جانب سے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں تا ہم فوج کی جانب سے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا گیا اور کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے جس کے سبب کسی نقصان کی تصدیق نہ ہو سکی

علاقائی زرائع کے مطابق مزکورہ چیک پوسٹ کو چند روز قبل ہی پاکستانی فورسز نے ہسپتال کے قریب قائم کیا تھا۔