سندھی فاؤنڈیشن کا جبری گمشدیوں حوالے امریکہ میں پریس کانفرس کا اعلان

175

امریکہ میں متحرک سندھی سماجی تنظیم سندھی فاونڈیشن نےاٹھارہ اکتوبر کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایجنسیوں کے ہاتھوں سندھی سیاسی کارکنوں کی جبری طورپر گمشدگی اور ماہ اگست میں انسانی حقوق کے کارکن اور وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کے رہنماء پنل ساریو کے لاپتہ ہونے کے خلاف ایک پریس کانفرس کا اعلان کیا ہے جو کہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوگا۔

سندھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پنل ساریو کو آخری بار تین اگست کو دیکھا گیا جب پاکستانی خفیہ ایجنسیاں انھیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ان کی کوئی خبر ابھی تک نہیں ملی ہے

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ یو این کے انسانی حقوق کے قوانین کو نہ صرف نظرانداز کر رہی ہے بلکہ ان افراد کی پشت پناہی بھی کر رہی ہے جو ان قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں

سندھی فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم نے جبری گمشدیوں کے متعلق یو این کے ورکنگ گروپ کو  پولیس رپورٹس اور شکایت ارسال کئیے ہیں لیکن انکی جانب سےابھی تک اس معاملے میں کوئی پیشت رفت و کاروائی نہیں کی گئی ہے۔