بلوچستان میں مختلف واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک۔ یہاں آمد اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکے ایک کو زخمی کردیا۔ حملے کے فوراَ بعد پولیس نے کاروائی کرکے قاتلوں کو گرفتارلیا۔

جبکہ دوسرے موقع پر حب چوکی کے علاقے جام کالونی میں علی حسن نامی شخص مردہ پایا گیا، ہسپتال زرائع کے مطابق موت کی وجہ خود کشی نظرآتی ہے۔

حب چوکی میں ہی نامعلوم افراد نے دس سالہ بچی کو اغوا کرلیا، اس بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خضدار کے علاقے میں نوروز نامی شخص کی لاش برآمد، عینی شاہدین کے مطابق مقتول کے گلے پر کٹنے کے نشانات تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال ہمیشہ سے ابتر رہی ہیں ، عوام کاماننا ہے کہ فورسز اپنا کام ایمانداری سے سرانجام نہیں دے رہے، جبکہ کچھ حلقے بدامنی کی وجہ خود سکیورٹی فورسز کو قرار دیتی ہے۔