آواران: بم دھماکے میں دو افراد زخمی

169

آواران کے نواحی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں گزی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے روڈ کنارے نصب کیئے گئے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت حلیل احمد ولد زوبگ اور رازق ولد مینگل ساکنان گرائی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چوکی کو راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے باعث جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔