بلیدہ: پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل...

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں تین پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں...

بلوچستان میں بارش نے تباہی مچا دی – تصاویر

بلوچستان بھر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں مکانات منہدم ہوگئے جبکہ شہر پانی سے بھر گئے۔ بولان میں سیلابی ریلے میں...

گوادر میں پانی کی قلت، مظاہرین پر لاٹھی چارج

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی قلت برقرار، آج ایک بار پھر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی کو ٹریفک کے لیے بند...

جہد مسلسل کا نام بی پی اے – شمس بلوچ

جہد مسلسل کا نام بی پی اے تحریر: شمس بلوچ دی بلوچستان پوسٹ اس دنیا میں انسان پیدا ہوتے ہی اپنی نشو ونما اور خود کو زندہ رکھنے کی جستجو اور کاوش...

بارش کے باوجود کراچی میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاج

کراچی سے مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کا احتجاج آج دسویں روز میں بھی جاری رہا۔ بلوچستان کے کئی علاقوں...

عید کی چھٹیوں پر تربت جانے والے چار طالب علم جبری لاپتہ

کوئٹہ میں زیر تعلیم چار بلوچ طالب علم عید کی چھٹیوں پر گھر لوٹتے ہوئے رستے سے جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ہیں- اطلاعات...

بولان اور کیچ میں فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع کیچ اور بولان میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں  پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں۔  تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے سامی، عمر کہن، شاپک، ڈن سر اور گردنواح کے پہاڑی سلسلے میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔  علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں گولیوں اور گولوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں تاہم دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب بولان کے علاقے مارگٹ میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پیدل فوجی دستے بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کو مارگٹ چونگی کے مقام پرنشانہ بنایا گیا جبکہ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام کا موقف سامنےنہیں آیا ہے۔

کوہلو: خاتون کی مبینہ خودکشی، خاندان کا قتل کا الزام

تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے خودکشی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب تحصیل تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں علی حیدر نامی شخص نے انتظامیہ کو اطلاع دی ہے کہ انکے بیوی نےگلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کرلی ہے- لیویز ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اطلاع دینے والے خاتون کے شوہر علی حیدر کو خاتون کے کہنے پر گرفتار کرلیا ہے اور خاتون کیلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے- مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرلی اور اسکی بیوی اس سے ناخوشتھی جس کے باعث اس نے اپنی جان لے لی، دوسری جانب خاتون کے ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے لیویز کو بتایا کہ خاتون نےخودکشی نہیں کی ہے ان کو قتل کیا گیا ہے- کوہلو اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے گلے میں پندھے کے نشان واضح ہیں تاہم خاتون کے رشتہداروں کی جانب سے دائر خدشات پر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے- خیال رہے کہ بلوچستان میں گھریلو جھگڑے اور غیرت کے نام پر خواتین کی قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہےہیںجبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد میں سے بہت ہی کم تعداد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گئے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائدخواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتلکردیا جاتا ہے-

ڈنمارک: مال میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 22 سالہ ڈینش نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، لیکن اس کے محرکات واضح نہیں ہوسکے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک مصروف...

دہشت گردی کیس میں گرفتار حسنین بلوچ قیدیوں کو پڑھاتے منظر عام پر آگئے

کوئٹہ میں ہدہ کے گلیوں اور تھڑوں سے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں تک رسائی دینے والا حسنین بلوچ سینٹرل جیل کراچی میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے...

تازہ ترین

ہمارے لیے مستونگ تو دور، اب سریاب جانا بھی محفوظ نہیں رہا۔ ڈاکٹر مالک...

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو اور حاصل بزنجو کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس سے...

نوشکی: مسلح افراد کی شہر میں گشت، پولیس اہلکاروں سے اسلحہ ضبط

نوشکی میں مسلح افراد کی شہر میں داخل ہونے، فائرنگ اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مستونگ: دھماکے سے ہوٹل تباہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح افراد نے مدینہ ہوٹل کو مبینہ...

بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال: بی وائی سی کی ششماہی رپورٹ شائع

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شعبہ انسانی حقوق کی جانب سے جنوری تا جون 2026 کے دوران بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری...

سردشت کے عوام کو سیکیورٹی تھریٹ کے نام پر بے دخل کرنا بلوچوں کی...

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع گوادر میں شادی کور کے قریب واقع سردشت...