کیچ میں پاکستان فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا- بی ایل ایف

387

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک میں کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی –

میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گیارہ بجے کیچ کے علاقے گورکوپ جمک میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ میں گر کر دھماکوں سے پھٹ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا ناپڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔