بولان میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

330

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مشکاف میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ریلوے ٹریک کے ایک بڑے حصے کو تباہ کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک، قابض افواج، اسکے مقامی کاسہ لیسوں اور فوجی اہمیت کے حامل تنصیبات پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔ بلوچ عوام محفوظ فاصلہ قائم رکھتے ہوئے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے دور رہیں۔