کوئٹہ اور پنجگور میں دو مختلف واقعات، چھ افراد ہلاک

223

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور پنجگور میں پیش آنے والے دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو کمسن بچوں سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام فاروق ولد حاجی بور جان لہڑی، محمد دین ولد حاجی بور جان، محمد حنیف ولد حاجی بور جان اور نصراللہ ولد حاجی بور جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں عبدالوحید ولد یار محمد، احمد دین ولد جعفر خان، بابل ولد بور جان، حاجی شاہنواز ولد بور جان، جلال ولد بور جان، مزمل ولد جلال خان اور شیر محمد ولد یار محمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب سے اطلاعات ہیں کہ دو بچے جنکی شناخت یاسر اور بدل کے ناموں سے ہوئی ہے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دونوں بچے سگے بھائی ہیں جن کی عمریں 13اور 11سال بتائی جارہی ہیں۔