بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ آوروں اور فورسز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان کے مطابق حملے میں اب تک چالیس سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے دعوی کیا ہے حملہ آوروں نے اسلحہ کے گودام پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔