سبی: سات سال بعد بھی لاپتہ نورا بازیاب نہ ہوسکا

172

بلوچستان کے ضلع سبی سے سات سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

نورا ولد دلشاد سکنہ جالڑی سانگان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نورا کو سات سال قبل پاکستانی فورسز نے منڈائی کے علاقے میں گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد نورا کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نورا گلہ بان کے ذریعے اپنا گذر بسر کررہا تھا کہ فورسز نے اسے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے گذارش کی ہے کہ نورا کے بازیابی کے حوالے سے آواز اٹھاکر اسے غیر قانونی و غیر انسانی جبری گمشدگی سے بازیابی مل سکیں۔