بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نواز ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی ہے جو تربت آسکانی بازار کا رہائشی ہے۔
نوجوان کے جبری گمشدگی کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ(بی این ایم) کے ادارے پانک نے کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے مذکورہ نوجوان کو تربت میں ایک دکان پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے اور نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔