بولان و آس پاس کے علاقوں میں جاری گذشتہ روز سے جاری فورسز کی آپریشن میں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے چند ایک لوگوں کی شناخت ہوگئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بولان و آس پاس کے علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ہونے والے چند ایک بلوچ فرزندوں کی شناخت ہوگئی ۔
فورسز کے ہاتھوں انڈس چلھڑی سے لاپتہ ہونے والوں میں حاجی عزیز سمالانی عمر چالیس سال پیشہ مالداری، جلمب ولد طور خان مزارانی،عمر 43 سال پیشہ مالداری۔ جمعہ خان محمد حسنی،عمر 75 سال پیشہ چرواہا، پیرو محمد حسنی 80 سال ، پیشہ زمینداری، ،اپوڑسی محمد حسنی، عمر 42 سال پیشہ زمینداری، غازو سمالانی، عمر 35 سال پیشہ مالداری، اکبر سمالانی، عمر 40 سال پیشہ مالداری،تیمور خان عمر 38 سال پیشہ زمینداری،-شیر خان ولد تیمور خان عمر 30 سال پیشہ مالداری، شامل ہیں