بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور ایک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیے گئے۔
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کے تلاش کا آغاز کردیا۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔