پشاور ہائی کورٹ میں فائرنگ، سینیئر وکیل لطیف آفریدی قتل

268

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سینیئر وکیل لطیف آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے باعث لطیف آفریدی زخمی ہو گئے اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق لطیف آفریدی کو چھ گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔