بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، حملہ آور فورسز اہلکاروں کے اسلحہ و سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کنڈاسول میں پاکستانی فوج کے قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا، حملے میں فوج کے گاڑیاں تباہ اور اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مسلح افراد نے فوج کے اسلحہ اور دیگر ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔