قوت گویائی سے محروم بلوچ نوجوان تاحال فورسز کی تحویل میں

298

قوت گویائی سے محروم بلوچ نوجوان تاحال فورسز کی تحویل میں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ پنجگور کے نمائندے کے مطابق سترہ اکتوبردو ہزار سترہ کو پنجگورکے علاقے پروم سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے جاوید اختر تاحال فورسز کی تحویل میں ہے ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق جاوید اختر قوت گویائی سے محروم ہے، لیکن اس کے باوجود فورسز نے انھیں اپنی تحویل میں رکھا ہے ۔

اہلیان پروم نے ایک گونگے نوجوان کی تاحال فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر کی بازیابی کے لئے انسانی حقوق کے ادارے اپنا انسانی اور اخلاقی کردار ادا کریں