ڈاکٹر اللہ نظر کو کاونٹر کرنے کے لیے قدوس بزنجو کو سامنے لایا :آصف زرداری

1485

ڈاکٹر اللہ نظر کو کاونٹر کرنے  کےلئے قدوس بزنجو کو وزیر اعلٰی بنایا .

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی میں انہوں نےکوئی کام نہیں دکهایا، ہاں البتہ دعا اور دوا لازم کی .

انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو کو سامنے لانے کا فیصلہ اس لئے ہوا کہ اس کا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں پہ ڈاکٹر اللہ نظر کا سب سے زیادہ اثر رسوخ ہے .

اس لئے اللہ نظر کو کاونٹر کرنے کے لیے قدوس بزنجو کو وزیر اعلٰی بنانے میں دعا اور دوا کی .

آصف زرداری نے کہا اللہ نظر پاکستان کا دشمن ہے اور جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔