مسلح نقاب پوش افراد نے بندوق کے زور پر نوجوانوں کو زبردستی اپنے ہمراہ لے کر نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک سے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر تین افراد مغل ولد محمد ، سکنہ شہرک، امید ولد چار شمبے، رستم ولد نظر، سکنہ بالگتر کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ کے گئے-
عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار مسلح تھے جبکہ اغواء کاروں کے پاس سرکاری نمبر پلیٹ والے گاڑیاں تھیں ، تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی اور اغواء نماء گرفتاریوں کے واقعات تواتر کے ساتھ رونماء ہورہے ہیں، بلوچستان میں سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیمیں ان واقعات میں پاکستان آرمی، ایف سی، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کو شامل قرار دیتے ہیں۔
جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں جاری ہے بلوچستان کے سیاسیی تنظیمیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو روکنے اور لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔