گذشتہ شب ڈھاڈر پولیس تھانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا، جبکہ تھانے کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ جہدکاروں کیخلاف پولیس کی قابض پاکستانی فوج سے معاونت کی وجہ سے پولیس تھانے پر حملہ کیا گیا۔ ہم پولیس کو بارہا تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ تحریک کیخلاف متحرک ہونے سے باز رہے، بصورت دیگر حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائیگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و اسکے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔