گوادر: تین روز بعد بھی ملبے تلے دبے نوجوانوں کو نکالا نہیں جاسکا

396

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تین روز قبل پکنک منانے کے دوران پہاڑی تودہ گرنے اور ملبے تلے دب جانے والے نوجوانوں کو تاحال نکالا نہیں جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں تین دن پہلے پانچ نوجوان پکنک منانے کیلئے گوادر کے ساحل سمندر میں واقع اہم پکنک پوائنٹ دران گئے۔ جہاں نوجوان سمندر سے مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ اچانک ان پر پہاڑی تودہ گرگیا اور چار نوجوان تودہ تلے دب گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تین دن گذرنے کے بعد بھی وہ مشینری اور سامان نہ پہنچ سکے جو اس تودے کے نیچے تلے چار نوجوانوں کی لاشیں نکال سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی مشینری اپنی بس کے مطابق کام کررہے ہیں مگر سرکار کے پاس اس بڑے ضلع میں چار نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کیلئے مشینری نہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام جیوانی کے ساحلی علاقے میں پکنک منانے اور مچھلی کے شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد دب گئے تھے، حادثہ کے بعد ایک بچے کی لاش پہاڑی تودے سے نکال لی گئی تھی۔