تگران میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

264
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ علاقے زامران، تگران میں پاکستانی فورسز  کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے پوسٹ پر پچین کوْر کے مقام پر حملہ کیا۔ اس دوران دیر تک فائرنگ کی آوازسنائی دی گئی جبکہ بعدازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچی تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں۔ اس سے قبل بھی فورسز کو مختلف نوعیت پر حملے ہوئے ہیں جن میں انہیں جانینقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔