قلات میں فورسز پر حملہ، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

715

گذشتہ رات نامعلوم افراد نے قلات کے تحصیل منگچر میں پاکستان فوج کے کیمپ کو دستی بموں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی، بعدازاں فورسز نے علاقےکی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کیا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کےعلاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے دو چوکیوں کو بیک وقت دستی بموں سے نشانہ بنایا۔ دھماکوں کے نتیجےمیں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ دونوں حفاظتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کی حصول تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔