کابل: تعلیمی ادارے میں دھماکہ، 19 افراد جانبحق

323

افغان دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے میں دھماکا ہوا جس میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز کے عہدیداروں نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے، اس علاقے میں رہنے والے اکثریت ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتی ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔