کیچ: تربت شہر میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

524

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تربت سینما چوک قبرستان کے نزدیک قائم فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ دن چار اگست کی رات بوقت آٹھ چالیس کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تربت سینما چوک ،قبرستان کے نزدیک قائم فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ۔حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کے درمیان فوجی چوکی قائم کر کے فورسز خود کو مین میڈ کور(Man-Made Cover) دینے کی کی ناکام کوشش کر رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اربن گوریلہ تکنیک اپناتے ہوئے ہمارے سرمچار قابض فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔