تربت: خاتون نے خودکشی کرلی

570

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر کے مقام پر پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق بروز جمعہ آپسر کولوائی بازار میں مسماۃ (ن) دختر محمد انور نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔

لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات ایک گھمبیر صورت حال اختیار کرچکے ہیں، رواں ہفتے ضلع کیچ ہی میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل تربت دشتی بازار میں نوجوان ایاز دشتی نامی نوجوان نے خودکشی کرلی تھی۔

بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق خودکشی کے واقعات بہت زیادہ رونما ہوتے ہیں ان میں ایک تہائی سے کم کیس میڈیا میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق رواں سال ابتک بلوچستان میں تیس سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہ وہ کیس ہیں جنکی تصدیق لواحقین یا علاقائی ذرائع نے کی ہے۔