زیارت: پاکستان فوج کا کرنل مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

1343

بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد رات گئے پاکستان فوج کے اعلیٰ فوجی آفیسر سمیت دو افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں میں پاکستان فوج کا کرنل و ایک شخص شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب زیارت کے علاقے ورچوم سے مسلح افراد نے مذکورہ افراد کو اغواء کیا۔

بلوچستان حکومت اور لیویز کے مطابق مذکورہ افراد فیملی کے ہمراہ تفریح کیلئے زیارت جا رہے تھے۔ اغواء کار فیملی کو چھوڑ کر دو افراد کو ساتھ لے گئے ہیں۔

لیویز ترجمان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ٹی بی پی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سے پاکستان فوج کیجانب سے زیارت سے متصل علاقوں میں فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔