بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں تین پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ اتوار 3 جولائی کی شام چار بجے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے ڈلو میں سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے ایک پیدل گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ اس دوران ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ سرمچاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن پاکستانی فوج کو پسپا کیا۔ جھڑپ میں تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں