بلوچستان: دو مختلف واقعات میں تین خواتین قتل و زخمی

460

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں ایک خاتون قتل جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

قلات پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ قلات کے علاقے غوث آباد میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش پڑی ہے جسے انتظامیہ نے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا ہے-

قلات انتظامیہ کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ انتظامیہ معاملے پر مزید تحقیقات کررہی ہے-

دوسری جانب حب پولیس کو ایک شخص نے فون کرکے اطلاع دی کے اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا ہے-

حب کے صحافی جبار محمد حسنی نے واقعہ کے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی تو بچی اور ماں شدید زخمی حالت میں موجود تھیں جنہیں بعد میں پولیس نے اسپتال منقتل کردیا ہے-

پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے جسے مزید علاج کے لئے کراچی منقتل کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ واقعہ کی محرکات معلوم کررہی ہے-