بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کی گاڑی کو ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں سی پیک روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔