بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ جھاؤ میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اوردو کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے چنال گزی میں سرمچاروں نے کل شام پاکستانی فوج کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
میجر گہرام کے مطابق سرمچاروں نے فوجی چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا جو انہوں نے ایک حملے کے بعد خالی کیا تھا،کل شام کوفوجیوں کی آمد کی اطلاع پر سرمچاروں نے چوکی میں بارودی سرنگ نصب کیا۔ فوجیوں کے داخل ہوتے بارودی سرنگ پھٹ گیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔