دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے علاقے ژوب کلی شہاب زئی میں حاجی لالو نامی شخص کے گھر پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارا ہے –
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران مکینوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں –
زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے ہے جبکہ جانبحق اور زخمیوں کے لواحقین نے لاشیں کوئٹہ روڈ ژوب پر رکھ احتجاج شروع کیا ہے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے
لواحقین نے ژوب کے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی ہے کہ کلی شہاب زئی واقعہ پر اپنا تسلی بخش جواب دے کہ یہ چھاپہ کس نے مارا ؟ کیوں مارا ؟ البتہ ابھی ژوب کے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہیں۔