بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج کے پنجگور کیمپ پر تقریباً تیس گھنٹے گذرنے کے بعد بھی بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کا قبضہ برقرار ہے۔ گذشتہ روز دو فروری کو شام 8 بجے مجید بریگیڈ نے پنجگور ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا، جو اس وقت چار فروری رات دو بجے تک فدائین کے مضبوط قبضے میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فدائین اس وقت تک 70 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور کیمپ کا وسیع حصہ تباہ کرچکے ہیں۔ وقفے وقفے سے بلوچ فدائین کی پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز سے جھڑپیں جاری ہیں، جنہیں ہر بار جانی نقصان سے دوچار کرکے پیچھے دکھیلا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچ فدائین سے شکست کے بعد بزدل پاکستانی فوج پنجگور میں نہتے بلوچ عوام کو نشانہ بناکر اغواء و شہید کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مجید بریگیڈ کا دوسرا یونٹ نوشکی ہیڈ کوارٹرز پر بیس گھنٹوں سے زائد تک قبضہ رکھتے ہوئے کیپٹن سمیت تقریبا سو اہلکاروں کو ہلاک کرکے مشن مکمل کرچکا ہے۔ اس آپریشن کو مجید بریگیڈ کے نو فدائین نے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد شہادت قبول کی۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔