بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں زخمی اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق شاپور ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے انٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں پہ فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جس میں بعدازں ایک ہلاک ہوگیا ہے۔
ہلاک اہلکار کی شناخت اشراک خان اور زخمی اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔