پنجگور: پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم حملہ

639

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکہ پنجگور کے علاقے وشبود میں ہوا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد شدید فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

حملے کی تصدیق پولیس نے کردی ہے جبکہ نقصانات کے حوالے سے پولیس نے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔