تربت میں پاکستانی فوج پر حملہ وحب میں سیمنٹ کمپنی کی مشینری نذر آتش کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

378

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ کی شام پونے سات بجے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پارک ہوٹل کے سامنے پاکستانی فوج کی چوکی پر فائرنگ کیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں ہلاک ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب چوکی میں جمعہ سترہ دسمبر کو شام کے بعد سرمچاروں نے اٹک سیمنٹ کمپنی کی مشینری پر حملہ کرکے ایک لوڈر اور ایک ایکسکیویٹر کو آگ لگا دی۔ یہ سیمنٹ فیکٹری کئی سالوں سے بلوچستان کے پتھروں اور دیگر وسائل کو استعمال میں لاکر سیمنٹ تیار کرکے پاکستان اور چین کو برآمد کر رہی ہے۔ ایک اور ٹرانسپورٹ کمپنی اسے خام مال مہیا کرتی ہے جس میں لائم اسٹون وغیرہ شامل ہیں۔ یہ بلوچستان میں استحصالی منصوبے ہیں۔ بلوچ عوام ان سے دور رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ان پر حملے جای رہیں گے۔