ڈیرہ بگٹی سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

466

ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں موزوہی کے مقام پر گھروں پر چھاپے مار کر دو افرار کو حراست میں لینے بعد پاکستانی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاپتہ کئیے گئے افراد کی شناخت رحم علی اور رمضام ولد دریحان بگٹی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں موجود اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ دوسری جانب قوم پرست جماعت بلوچ ریپبلکن پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردی بیان میں بھی واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔