بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کودہ سے جبری گمشدگی کے شکار عبدلواحد کی والدہ نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے لاپتہ بیٹے کو منظرے عام پر لانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے –
لاپتہ عبدلواحد کی والدہ کے مطابق میرے بیٹے کو رواں سال 20 نومبر کو ضلع خضدار علاقے کودہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے –
عبدلواحد ولد غلام نبی سمالانی کے والدہ نے کہا کہ بیٹے کے جبری گمشدگی کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں، مقتدر ادارے انصاف فراہم کرے –
عبدلواحد کے والدہ نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکے بیٹے کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں –