کولواہ جھڑپ میں دشمن فوج کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ سرمچار شامیر بلوچ شہید ہوا – بی ایل ایف

467

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید شاہ میر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ نومبر کو کولواہ کے پہاڑیوں میں پاکستانی فوج نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں بلوچ سرمچار شاہ میر بلوچ عرف شئے شاپکولی شدید زخمی ہوئے، اور انہیں علاج کیلئے کہیں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں شہید ہوئے۔ جھڑپ میں دشمن فوج کے پانچ فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ شاہ میر بلوچ عرف شئے سکنہ کولواہ شاپکول نے بہادری سے لڑتے ہوئے ایک گھنٹے سے زائد قابض فوج کا مقابلہ کیا۔ پاکستانی فوج کی مدد کیلئے جنگی ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچے۔ اس دوران جھڑپ میں شہید شاہ میر نے زخمی حالت میں دشمن فوج کے گھیراؤ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہیں علاج کیلئے کہیں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں شہید ہوگئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ شہید شئے شاپکولی 2012 سے بلوچ قومی تحریک سے وابستہ تھے اور بی ایل ایف میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ایک نہایت ہی بہادر اور جنگجو انسان تھے۔ وہ کئی علاقوں اورماڑہ، کلانچ، بالگتر، آواران، جھاؤ اور کولواہ کے محاذوں پر خدمات سرانجام دیکر دشمن فوج کا مقابلہ کر چکے ہیں۔

شہدا کا مشن آزاد بلوچستان ہماری جدوجہد کا مقصد و منزل ہے۔ بلوچ سرمچار بلوچستان کی آزادی تک اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے۔