بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقے جاہان میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کانوائے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعت کے مطابق جوہان میں شاہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے پندرہ گاڈیوں پر مشتمل کانوائے کو سڑک کنارے نصب بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے کانوائے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم فورسز کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے۔