تربت : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان لاپتہ

198

دونوں افراد کو 19 روز قبل پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت  کے علاقے شہرک  سے پاکستانی فورسز نے دو  نوجوان فیصل ولد علی محمد اور سہیل ولد رفیق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خاندانی زرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو 19 روز قبل 31 مارچ کے دوپہر فورسز نے ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے –

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو لوٹے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے ۔