کولواہ میں دشمن فوج کے کمانڈو آپریشن کو ناکام بناکر دو اہلکاروں کو ہلاک کیا – بی آر اے

279

کل مند شیراز میں ایف سی کے چوکی پر تعینات ایک اہکار کو اسناپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کل صبح کیچ کے علاقے کولواہ بلگور کور میں قابض آرمی کے کمانڈو دستوں نے تنظیم کے ایک بیس کیمپ پر پیدل اور فضائی فورسز کے ساتھ حملہ کیا، کیمپ کے حفاظتی دستے نے پیش قدمی کرنے والے قابض آرمی کے دو کارندوں کو نشانہ بناکر ہلاک کیا اس دوران فورسز کی مدد کیلئے آنے والے ہیلی کاپٹروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ گمسان کی لڑائی کے دوران ہمارے ساتھی گوریلا حکمت عملی کے تحت فورسز کی بھاری گھیراو کے دوران بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔

ترجمان کا کہ گذشتہ روز ہی مند کے علاقے شیراز کوہ میں شیراز کور کے مقام پر ایف سی کے ایک چوکی پر تعینات ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

بیبگر نے مزید کہا کہ قابض فورسز بلوچ گوریلا دستوں کے خلاف ناکام کاروائیوں کے بعد سول آبادیوں پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کررہے ہیں جو ان کی فاشزم کو عیاں کرتی ہے، چھاپوں کے دوران آبادیوں میں موجود خواتین اور بچوں پر ظالمانہ تشدد کا سلسلہ فورسز کی جانب سے روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جو ان کی شکست  کو عیاں کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قابض فورسز کے خلاف ہماری کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔