پاکستان کے شہر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’افسوس کی بات یہ ہے کہ مجھے (پنجاب کو) جو تھریٹ (خطرہ) ہے وہ میرے پڑوسی ممالک سے کم ہیں اور میرے پڑوسی صوبوں سے زیادہ ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ’وہاں (صوبوں) سے دہشتگردی پنجاب میں آتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) ہب قائم کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ مرکز (پرووینشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر پنجاب) صوبے کی خطرات کا پیشگی اندازہ لگانے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا، سکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو بہتر بنائے گا اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بروقت ردِعمل کو یقینی بنائے گا۔

















































