دکی: کوئلہ کان میں حادثہ، کانکن جانبحق

246
file photo

بلوچستان کے علاقے دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکن بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرتے ہوئے روزانہ کے بنیاد پر اس طرح کے حادثوں کا شکار بنتے ہیں۔