سرمچار جاوید بلوچ حادثے میں شہید ہوگئے – بی ایل ایف

1001

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاوید بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جاوید جان عرف زبیر بلوچ ولد محمد حاصل سکنہ دشت کلیرو جولائی کے مہینے میں ایک روڈ حادثے میں زخمی ہوا مگر جانبر نہ ہوسکا اور گیارہ جولائی کو شہید ہوگئے۔ وہ 2016 سے مسلح جدوجہد میں میں بلوچستان کی آزادی کیلئے بر سرپیکار تھے۔
جبکہ 2018 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید جاوید بلوچ خدا داد صلاحیتوں کے مالک تھے۔ وہ ایک مسلح جہدکار کے ساتھ شاعری میں بھی شوق رکھتے ہوئے اس شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے تھے۔ مگر اس سال جولائی میں ایک حادثے میں شہید ہوگئے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے جائے گا۔