مغربی بلوچستان میں راہ چلتے گاڑی پر ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت یاسین ہونکزئی ولد محتاج کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 27 اگست کو یاسین سراوان اور سوران کے درمیانی علاقے کی طرف سفر کررہا تھا کہ ایرانی فورسز نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا، نہیں رکنے کی صورت میں فورسز نے ان پر فائرنگ کی گئی۔
فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سامان لیجانے کے شبے میں گاڑی پر فائرنگ کی تاہم بعدازاں گاڑی میں اس نوعیت کی کوئی سامان نہیں پائی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے واقعات گذشتہ کئی عرصے سے ہورہے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔