حیات بلوچ کے قتل میں شامل تمام اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے – نیشنل پارٹی

215

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا  حیات بلوچ کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے،  بلوچ نوجوان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور زمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ حیات بلوچ کے قتل میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ترجمان نے کہا غم و الم کے افسوسناک موقع پر خاندان کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اللہ شہید حیات بلوچ کی مغفرت فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ابھی تک صرف ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ موجود افراد اس کی تعداد چار بتارہے ہیں تمام اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور زمہ دار افسر کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔