اوتھل: فورسز کی مبینہ بھتہ خوری، ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

477

ٹرانسپورٹروں نے مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا۔

بلوچستان کے ضلع لسیلہ کے شہر اوتھل میں ٹرانسپورٹروں نے فورسز کی جانب سے مبینہ بھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا۔

کوئٹہ کراچی چلنے والی کوچز کو شاہراہ پر احتجاجاً کھڑے کردیئے گئے۔ کئی گھنٹے شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ شدید گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ لیویز وایارو پر ان سے بھتہ لیا جاتا ہے۔

آخری اطلاعات تک احتجاج جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں آئی ہے۔