کیچ: مسلح افراد نے فورسز کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا، ہلاکتوں کی اطلاع

783

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے درچکور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کرکے کیمپ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کیمپ میں موجود اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ اور کیمپ میں گولہ بارود اپنے ہمراہ لے گئے اور کیمپ کو نذر آتش کردیا گیا۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔