شاہرگ میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

174
File Photo

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے شاہرگ کے علاقے جھالاوان میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی شاہرگ کے علاقے سفر باش میں فورسز کے گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی۔ جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے جبکہ حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئیں۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔