مند سے 12 افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل

259

مند سے فورسز نے ایک درجن کے قریب لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے گوبرد کو فورسز نے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی  کے بعد متعدد بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

لاپتہ افراد میں سے چند کی ایک شناخت ہوگئی جن عرفان ولد انور رضا۔سلمان ولد انور رضا،سمیر ولد ناصر،ماسٹر اسلم ولد محمد حسن،خالد ولد عبدالقادر،درمحمد ولد حیاتان،امجد شامل ہیں

واضح رہے کہ فورسز نے فاروق  ولد محمد اسلم کے کھیتوں میں کام کرنے والے پانچ کسان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقائی زرائع کے مطابق ان کسانوں کا تعلق شورشزدہ علاقے آواران سے ہے جو کہ روٹی روزی کمانے کیلئے مند میں محنت مزدوری کے غرض سے آئے تھے